Abrotanum

Abrotanum

Abrotanum

ابراٹینم

  بچوں میں سوکھا پن جو ٹانگوں کی طرف سے شروع ہوتاہے  اور مرض کا ایک جگہہ سے دوسری جگہہ منتقل ہونا اس دوا کی خاص علامت ہے

 بچوں کا سوکھا پن جو ٹانگوں میں نمایاں ہو۔ یعنی ٹانگیں سوکھ کر پتلی ہونی شروع ہو جاتی ہیں لیکن اوپر کا جسم موٹا تازہ ہوتا ہے۔

  سوکھا پن کے ساتھ ساتھ بھوک بھی زیادہ ہوتی ہے بچہ کھاتا پیتا ٹانگوں سے سوکھتا چلا جاتا ہے۔

  بائی کی دردیں اور اسہال ادلتے بدلتے ہیں۔ جب اسہال ہوں تو دردیں غائب جو اسہال بند ہو جائیں تو دردیں ظاہر ہو جاتی ہیں۔

انتقال مرض میں پہلی دوا ہے مثلاَ جوڑوں کے درد دل کی طرف چلے جائیں ۔ اسہال بند ہوں اور بائی کی دردیں شروع ہو جائیں۔ بچہ کے دست بند ہو جائیں اور دماغی علامات یا جگر ، گردہ کی علامات پیدا ہو جائیں اور نتیجہ کے طور پر سوکھا پن ٹانگوں سے شروع ہو جائے۔

 کن پیڑ وں کی سوزش خصیوں میں چلی جائےیا چھاتی میں منتقل ہو جائے۔

 بواسیر اور بائی کی دردیں ادلیں بدلیں غرضیکہ کوئی بھی مرض ہو اگر بدل کر کوئی نئی صورت پیدا کر دے تو ابراٹینم مرض کو واپس اپنی جگہہ پر لے آئے گی۔

بائی کے درد جب قلب متائثر ہونے لگے      ابراٹینم ۲۰۰

سوکھے میں اول پیر لاغر ہونا شروع ہوں       ابراٹینم ۲۰۰

سوکھا پن ٹانگوں سے شروع ہو کر اوپر جاتا ہے نیٹرم میور کے الٹ ۔

چھوٹے بچوں کی ناف پک جائے     ابراٹینم ۲۰۰

نوزائیدہ بچوں کی ناف دیر میں خشک ہو      ابراٹینم۲۰۰

 ریڑھ کو دبانے یا سہلانے سے ڈکاریں ، یا ریاح کا اخراج      ابراٹینم ۳۰

بائی کے درد بواسیر یا دست   ادل بدل کر ہوں  ابراٹینم ۲۰۰

بائی کے درد قلبی تکلیفات ادل بدل کر ہوں       ابراٹینم۳۰

انتقال مرض کے لئے     ابراٹینم ۳۰ اور بلند

بچوں اور بڑوں میں جب کہ ظاہراً ایک قسم کے مرض کے دب جانے سے دوسرا نئے قسم کا مرض پیدا ہو جائے مثلاً اسہال کے دبنے سے جوڑوں کے درد۔    ابراٹینم ۳۰ اور بلند

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *