Acetic Acid

Acetic Acid

ایسیٹک ایسڈ

شدید جلن دار پیاس اور پیشاب کا بکثرت آنا

ڈاکٹرکینٹ کے الفاظ میں سوکھا پن کمزوری اور نقاہت کمئی خون اور بھس بھوک کا نہ لگنا شدید جلن دار پیاس جو بجھنے ہی میں نہیں آتی اورکثیرمقدار میں ہلکے رنگ کا زرد پیشاب علامات کا ایک ایسا مجموعہ ہے جواس دوا کو یقینی طور پر طلب کرتا ہے

 مندرجہ بالا علامات عام طور پر جلندھر یعنی پانی پڑنا بچوں کا سوکھا پن ذیابیطس پرانے اسہال میں پائی جاتی ہیں تعجب ہے پیاس بخار کے دوران میں نہیں ہوتی

چہرہ زرد بھس والا

جسم کے تمام سوراخوں سے جریان خون

چہرہ پر پیدائشی نشانات ، مختلف قسم کے        ایسیٹک ایسڈ ۲۰۰

جسم کے کسی بھی حصےسے جریان خون جبکہ مریض انیمیا کا شکار ہو اور جسم پرسوجن ہو

مرض چڑچڑا اور کاروباری معاملات کی وجہ سے پریشانیوں میں گھرا ہوا

چہرہ سوجا ہوا اور ایسی چمک جیسے موم کا مجسمہ ہو

معدے اور چھاتی میں یکدم شدید درد کیساتھ جلد ٹھنڈی ہو جائے اور ماتھے پر ٹھنڈا پسینی ہو

پیٹ ڈھول کی مانند پھولا ہوا پانی پڑنے کی وجہ سے

پیاس اور پیشاب دونوں زیادہ ۔ شوگر کے مریضوں میں انتہائی پیاس اور انتہائی کمزوری

حمل کے دوران متلی جبکہ مریضہ کمی خون کا شکار ہو

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *