Aconite

Aconite

ایکونائٹ

موت کا خوف ،شدید گھبراہٹ اوربے چینی۔ تقریبا ہر مرض کےشروع میں مریض اس دوا طلب کرتا ہے۔معمولی تکالیف مثلا زکام آنکھ کی سوزش وغیرہ میں دماغی علامات کم شدید یا بالکل نہیں ہوں گی۔ خصوصا پرخون موٹے تازے افراد کی ہرتازہ تکلیف کی دوا ہے۔سرد خشک ہوا لگ جانے کی وجہ سے کسی قسم کی تکلیف کا پیدا ہونا۔ڈرجانے سے کسی تکلیف کا پیدا ہوناخصوصا بچوں اورعورتوں میں۔ یکدم پسینہ زکام حیض اور دیگر رطوبات کے دب جانے کی وجہ سے تکالیف کا پیدا ہونا۔ ہرقسم کی بیماری کا ابتدائی درجہ۔ تکالیف یکدم اور انتہائی شدت سے شروع ہوتی ہیں ۔جملہ علامات شام کو اور رات کو بڑھ جائیں۔ نبض سخت بھری ہوئی اورتیز ۔شدید گھبراہٹ اور موت کا خوف مریض شدت علامات کی وجہ سے اپنے مرنے کا دن یا وقت بتاتا ہے شدید بے آرامی کبھی اس کروٹ کبھی اس کروٹ۔ مریض اوپر کپڑا لینا نہیں چاہتا لات مار کر کپڑا پھینک دیتا ہے- ایکونائیٹ کے بعد سلفر اکثردوچار خوراک دینے سے کیس کومکمل کردیتی ہے۔ڈاکٹرکینٹ فرماتے ہیں سلفر کا ایکونائیٹ کے ساتھ مضبوط رشتہ ہے سلفر میں ایکونائیٹ کی بہت سی علامات پائی جاتی ہیں بہت سے پرانے کیسوں میں جب کہ سلفر مضبوط اور ہٹے کٹے لوگوں میں استعمال ہوتی ہے تو ایسے لوگوں میں تازہ اور یکدم مرض کے حملوں میں ایکونائیٹ مناسب رہے گی اور پرانی علامات کے لئے سلفر استعمال ہوگی- یکدم مرض کے حملہ کے بعد جسے ایکونائیٹ درست کرسکتی ہے مزاج میں ایسے حاو حملوں کے باربار واقع ہونے کا سلسلہ جاری رہتا ہے ایسے سلسلہ پر ایکونائیٹ کا کوئی کنٹرول نہیں مگرسلفر کا ہے- بے شک بہت سی علامات سلفر سے ملنی چاہیں لیکن آپ اکثر دیکھیں گے کہ جب تازہ مرض میں ایکونائیٹ کارآمد ثابت ہوتی ہے تو سلفر کی علامات پیدا ہوجائیں گی اوربعض اوقات شدید حملہ کے بعد مزاج میں ایک ایسی کمزوری رہ جاتی ہے جوایکونائیٹ کی طاقت سے باہر ہے اور اس وجہ سے بار بار واقع ہونے والے حملوں کونہیں روک سکتی جواس سے ہوسکتا ہے کردیتی ہے اور اس دوا کی چارہ سازی ختم ہوجاتی ہے لیکن سلفر کا معاملہ اس سے الگ ہے-ایکونائیٹ کے بعد آرنیکا اور بیلا ڈونا اچھا کام کرتی ہیں یہ سچ ہے کہ بعض اوقات آپ یہ بھی دیکھیں گے کہ شدید حملہ کے بعد کچھ خرابی باقی رہ گئی ہے اور ایسی دوائیں جیسے کہ آرنیکا بیلا ڈونا اپی کاک اور برائی اونیا اور بعض اوقات سلفر کوایکونائیٹ کے بعد استعمال کرانا ضروری ہوگا تاکہ حاد حملہ کوختم کیا جائے اکثرسلیشیا کی ضرورت پڑ جاتی ہے چنانچہ ہمیں ادویات کے تعلقات کا مطالعہ کرنا پڑتا ہے- اگر آپ نے ایکونائیٹ کو زیادہ مقدار میں استعمال کردیا ہے یا زیادہ تیز استعمال کرایا ہے اوراس وجہ سے مریض صحت کی طرف بہت آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے یا آپ کے مریض نے غلطی سے خود ایکونائیٹ کا زیادہ استعمال کرلیا ہے تو کافیا یانکس وامیکا مریض کوبہترکر دیں گی۔

بے چینی ، پریشانی ، موت کا خوف ۔ پیاس ، مرض کا یکا یک شدت سے حملہ آور ہونا تمام اعضائ میں بے حسی ، سنسناہٹ، اور چیونٹیاں رینگنے کا احساس ، سرد خشک ہوا سے تکلیفات موت کا خوف ، مریض مو ت کی پیشین گوئی کرے اور مرنے کا دن بتائے – شدید پریشانی اور بے چینی، خصوصاَ دوران حمل یا زچگی میں یا بخار کے دوران ا ٹھنے سے سرخ چہرہ ایک دم پیلا مردہ کا سا ہو جائے بخار ، جلد خشک، گرم اور جلے، ٹھنڈے پانی کی شدید پیاس ، چہرہ سرخ ، کبھی زرد ، شدید اعصابی بے چینی ۔ درد کی شدت سے کروٹیں بدلنا ، سینہ میں پھاڑنے والا درد نزلہ، زکام ، کروپ کھانسی جس میں مریض تکلیف کی وجہ سے پہلی ہی نیند میں جاگ جائے خصوصاَ چھوٹے بچوں میں کھانسی خشک ، چھوٹی ، سخت ، سانس میں سیٹی کی سی آوازیں جس سے سانس رک جانے کا اندیشہ ہو – کھانسی: سرد و خشک ہواؤں کی وجہ سے یا سرد و خشک ہوا لگ کر پسینہ رک جانے کی وجہ سےموسم گرما کی تکلیفات میں پاخانے میں کٹے ہوئے سبز پتوں کے سے اجزا ئ خون تھوکنا : معمولی سی کھنکھارسے بھی خون آ جائے ، یا معمولی سی کھانسی سے ، یا دماغی تحریک سے ، یا شراب پینے کے بعد یا سرد خشک ہواؤں کے لگ جانے سے بائیں بازو کا سن ہو جانا جس سے ہاتھ اوپر کی طرف حرکت نہ کر سکے آشوب چشم: سرد خشک ہوا کے لگنے سے، یاآپریشن کے بعد یا آنکھو ں میں کسی چیز کے پڑ جانے سے اچانک بینائی کا جاتے رہنا مریض درد برداشت نہیں کر سکتا ، نہ چھونے دیتا ہے -اور نہ ان پر کپڑا رکھ سکتا ہے ۔ یہ روزمرہ کے استعمال کی دوا ہے، اس کی تکلیفات زیادہ تر سرد و خشک ہواؤں سے پیدا ہوتی ہیں اور عموماَ یکایک حملہ آور ہوتی ہیں اس کا اثر بہت تھوڑی دیر رہتا ہے اس لیے جلد جلد دوا دینے کی ضرورت ہوتی ہے عام طور پر نچلی طاقیتں استعمال ہوتی ہیں – بعض اوقا ت اونچی طاقت کا استعمال ناگزیر ہو جاتا ہے اور اس سے بہت اچھے نتا ئج برآمد ہوتے ہیں اس دوا کے استعمال کے دوران شراب ممنوع ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *