Arnica

Arnica Montana

آرنیکا

چوٹ کے بد اثرات کی پہلی دوا ہے۔اس دوا کی پہلی اور آخری علامت دکھن کا احساس ہے جیسے کہ چوٹ لگنے سے پیدا ہوتا ہے۔  یہ دکھن کا احساس ہو سکتا ہے کہ چوٹ سے ہی پیدا ہوا ہو اور ہو سکتا ہے کہ کسی بیماری کے دوران میں پایا جائے۔ دکھن کا احساس ایک آدھ عضو میں بھی ہو سکتا ہے اور تمام جسم میں بھی ۔دکھن کی وجہ سے مریض ایک ہی کروٹ پر آرام سے نہیں لیٹ سکتا بلکہ کروٹیں بدلتا رہتا ہےاور کہتا ہے کہ بستر سخت ہے خواہ بستر نرم ہی کیوں نہ ہو۔  جسم اس قدر درد محسوس کرتا ہے کہ مریض نہیں چاہتا کہ کوئی اسے چھو لے اور اگر کوئی اس کی طرف آ رہا ہو تو دور سے روکتا ہے کہ کہیں اس کے جسم کے ساتھ ٹھوکر نہ لگ جائے۔یہ بڑھا ہوا درد کا احساس خصوصاَ گنٹھیا کے دردوں میں پایا جاتا ہے۔ چوٹ ۔ ضرب اور اس کے بد اثرات ۔  چوٹ خواہ تازہ ہو خواہ سالہا سال کی پرانی ۔ کسی قسم کی چوٹ جسم کے کسی حصہ اور عضو پر ۔ وضع حمل ایک چوٹ کی مانند ہے لہذا آرنیکا وضع حمل کے بعد کی دردوں کی دوا ہے۔  بدبو دار اخراجات خصوصاَ بخاروں میں پاخانہ اور ریاح گندے انڈوں کی مانند۔ بخاروں میں غنودگی۔ جواب دیتے ہوئے مریض غنودگی میں چلا جاتا ہے ۔  غنودگی کے ساتھ پیشاب یا پاخانہ خود بخود خارج ہو جاتے ہیں ۔  عام کمزوری اور نقاہت۔  سرگرم چہرہ سیاہی مائل سرخ اور جسم ٹھنڈا یعنی سر کی طرف اجتماع خون۔  چونکہ سر کی طرف اجتماع خون ہوتا ہے لہذا سکتہ میں دو بڑی دواؤں میں سے ایک ہے دوسری دوا اوپیم ہے جس میں ساتھ ساتھ خراٹےبھی پائے جاتے ہیں۔  جلد پر نیلے اور سیاہ داغ خواہ چوٹ کی وجہ سے ہوں خواہ کسی بیماری کی وجہ سے۔ خون کا رنگ بھی سیاہی مائل ہوتا ہے اور پتلا ہوتا ہے ۔  تازہ چوٹوں کی وجہ سے خون نکلنا۔ خون جلد کے نیچے جمنا ۔  پھنسیاں نہایت پردرد چھوٹی چھوٹی پکنے سے پہلے ہی مرجھا جائیں

ماؤفہ اور درد ناک اعضائ میں بے چینی، مسلسل پہلوبدلنا پڑے، مریض جس چیز پر لیٹے وہ نہایت سخت معلوم ہو، اور جن اعضا کے بل لیٹے ان میں پھوڑے کا سا درد ہو تنہاسریاصرف چہرہ گرم اور باقی جسم ٹھنڈا یا اوپری حصہ جسم گرم اور باقی جسم ٹھنڈا ریاح اور ڈکاریں سڑے ہوئے انڈوں کی سی نہایت بدبودار نئی اور پرانی چوٹیں ، گر پڑ نا ، کچل جانا ، پس جانا یا شدید جسمانی محنت وغیرہ سے پیدا ہونے والی تکلیفات، چو ٹ اور تھکن کا سا درد ہر قسم کی تکلیفات میں ۔ آپر یشن کے بعد اور وضع حمل کے بعدخصوصیت کے ساتھ گنٹھیا اور بائی کی تکلیفات میں کسی کا قریب آنا یا چھوا جانا بھی برداشت نہ ہو سکے -کیونکہ اس سے تکلیف بہت بڑھ جاتی ہےیا اس بات کا اندیشہ کہ قریب آنے والوں سے ٹکرا نہ جائے

 معیادی بخار : شدید غفلت ، ہذیان اور بد حواسی کے ساتھ – مریض بات کا جواب دیتے دیتے غافل ہوجائے، سانس متعفن، پیشاب ، پاخانہ کا بے اختیار ی میں نکل جانا، جسم پر لال دھبے ۔

اس دوا کے استعمال کے دوران شراب سے پر ہیز ضروری ہے- اس دوا کا استعمال کتوں ، خرگوشوں یا دوسرے جنگلی، اور دیوانے جانوروں کے کاٹنے کے بعد مضر ہوتا ہے۔

یہ دوا کاربنکل کے بڑھنے اور گلنے سڑنے کو روکتی ہے۔

آواز کے زیادہ استعمال کی وجہ سے گلا بیٹھنا ایک گلاس ٹھنڈے پانی میں پانچ قطرے مدر ٹنکچر ڈال کر غرارے کریں

جوڑوں میں شدید دکھن جیسے موچ آ گئی اور مریض ہر وقت جوڑوں پر چوٹ یا ٹھوکر لگ جانے سے ڈرتا ہے۔

 شیاٹیکا میں زیادہ محنت جسمانی میں آرنیکا کو مت بھولیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *